پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیان سختی سے مسترد

پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیان سختی سے مسترد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : پاکستان نے پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے پر بھارت کا بیان سختی سے مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ بھارتی بیا ن سلامتی کو نسل کی قراردادوں اورحقائق کے بر خلاف ہے اس کے دعوﺅں کی کو ئی بنیاد نہیں ہم سی پیک خلاف بھارتی غلیظ پروپیگنڈا مسترد کر تے ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کا جموں و کشمیر کو خود ساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے، بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور حقائق کے بر خلاف ہے، بھارتی دعوو¿ں کی کوئی بنیاد نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے، بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں، بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلا سکتے۔انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، کشمیر کے عوام کو عالمی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے، کشمیریوں سے آزادانہ و غیر جانب دارانہ استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!