چاغی: چیف آف چاغی سردار تاج محمدخان سنجرانی انتقال کرگئے آپ چیف آف چاغی مرحوم سردار علی احمد خان سنجرانی کے بڑے صاحبزادے اور سینٹ چیرمین میرصادق سنجرانی اور سردار شاہ محمودخان سنجرانی کے کزن تھے یادرہے آپ چیف آف چاغی سردار محمد اکبرخان سنجرانی کے پوتے تھے چیف آف چاغی نے 17 مئی 1947 آزادی سے قبل قاہداعظم محمدعلی جناح سے مشاورت کے بعد اسٹیٹ چاغی کو اسلامی جمہوری پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان اور چیف آف چاغی سردار محمد اکبر خان سنجرانی کے دادا محترم سردار علی خان سنجرانی نے 1896 میں چاغی کو افغانستان سے آزاد کروایا تھا جسکا تحریری دستاویز آج بھی موجود ہے جس پہ امیر افغانستان عبدالرحمان خان، برٹش گورنمنٹ اور سردار علی خان کے دستخط ثبت ہیں جبکہ 1900 کے دہائی میں سردار چاغی سردار علی خان کے فرزند چیف آف چاغی سردار تاج محمد خان مرحوم نے افغان حکومتی نمائندوں اور برٹش گورنمنٹ کے نمائندے جو بطور ثالث موجود تھے کی موجودگی میں چاغی،افغانستان ڈیورنڈ لائن ترتیب دی تھی جو باقاعدہ دستاویزی شکل میں آج بھی موجود ہے سرداران چاغی نے ہمشیہ پاکستان اور بلوچستان کی بقاء اور امن کیلے ایک اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں چیف آف چاغی سردار تاج محمد خان سنجرانی کی وفات سے ڈسڑکٹ چاغی ایک خیرخواہ اور شفیق رہنما سے محروم ہو چکا ہے۔ جن کی میت کراچی سے چاغی پہنچائی جارہی ہے ۔تدفین آبائی علاقے چاغی میں کردی جائے گی
