بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگا، محمد صادق سنجرانی

بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگا، محمد صادق سنجرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے حوالے سے توانائی سے متعلقہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع چاغی، لسبیلہ، آواران، وشوک،گوادر وغیرہ کیلئے علیحدہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کو کے الیکٹرک سے علیحدہ کر کے نئی مجوزہ تقسیم کار کمپنی میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے نئے ذرائع پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کا نظام موثر طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چھوٹے پیمانے کے توانائی منصوبوں سے بہتری ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!