مالی :مالی میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں معزول صدر ابراہیم بو بکر کیتا کو رہا کر دیا گیا دارالحکومت باماکو سے 15 کلومیٹر دور کاتی نامی فوجی چھاونی میں اسیر معزول صدر کو فوج کی ایک خصوصی ٹیم کی طرف سے صبح تین بجے سیبینی کورو نامی رہائش گاہ لے جایا گیا جہاں ان کی حفاظت فوج کر رہی ہے۔معزول صدر کی رہائی علاقے میں وفد روانہ کرنے والی مغربی افریقہ ممالک کی ترقیاتی انجمن کے مطالبے پر کی گئی ہے ۔ یاد ر ہے کہ انجمن کے وفد نے گزشتہ دنوں معزول صدر کی رہائی کےلیے ملکی محاذ CNSP سے مذاکرات کیے تھے۔ وفد نے صدر سے ملاقات بھی کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ استعفی مجھ سے زبردستی نہیں لیا گیا اور نہ ہی میں اقتدار پر واپس آنا چاہتا ہوں
