کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن( ر) فضیل اصغرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یوم عاشور کے جلوس کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں تمام پرامن طور پر اختتام پذیر ہوں ،جلوس کے منتظمین کئے گئے سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں ۔ یہ بات انہوں نے آی جی پولیس محسن حسن بٹ،ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ و دیگراعلی حکام کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائز لیتے ہوئے طوغی روڈ پر واقع امام بارگاہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوا ،اس لئے یوم عاشور کے جلوس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرایا جائے گا ،اس لئے جلوس کے منتظمین اور ذاکرین سے کہہ دیا گیا کہ وہ جلوسوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کرائیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا کے دوبارہ پھیلاو¿ کا سبب بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے سدباب کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اگر ضرورت پڑی تو پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
