پاکستان: کورونا کیسز 295636، اموات 6288

پاکستان: کورونا کیسز 295636، اموات 6288

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 264 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 207 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 288 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 801 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 601 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 547 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 29 ہزار 268 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 398 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 741 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 196 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 17 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 250 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 611 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 842 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 863 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 61 مریض وفات پا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 434 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 26 لاکھ 3 ہزار 129 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!