منشیات سماج کو دھمک کی طرح چھاٹ رہا ہے ‘ بی این پی (عوامی )

منشیات سماج کو دھمک کی طرح چھاٹ رہا ہے ‘ بی این پی (عوامی )

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات سماج کو دھمک کی طرح چھاٹ رہا ہے اور بلوچستان میں منشیات کا گھنانے کاروبار اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گھروں کے چشم و چراغ ان مافیاں کے ہاتھوں جل رہے ہیں بی این پی (عوامی)منشیات کیخلاف روز اول سے بر سر پیکار ہے پارٹی بلوچستان میں منشیات کی بڑھتے ہوئے کاروبار کیخلاف 17ستمبر بروز جمعرات بلوچستان بھر میں احتجاجی موٹر سائیکل ریلیوں کا اعلان کرتی ہے مرکزی ترجمان کے بیان میں تمام زونوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ منشیات کیخلاف تمام زون موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں اور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری طور پر یاداشت پیش کریں بیان میں کہا گیا کہ منشیات سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے بلوچستان میں ایک جانب بے روزگار ی جبکہ دوسری جانب نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے ہماری نسل نو تباہ ہورہی ہے بی این پی (عوامی)یہ مطالبہ کرتی ہے کہ منشیات گھناونے کاروبار کرنے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ منشیات فروشوں کے اڈہوں کو مسمار کیا جائے تاکہ آنے والے نسل کو تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے اس گنانے کاروبار سے منسلک گروہو صرف چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا بی این پی (عوامی)کے تمام زون اپنے اپنے زونز میں 17ستمبر کو بھرپور احتجاجی موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں۔ احتجاجی مظاہرے کریں اور ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز،اور اینٹی نارکوٹیکس کے اداروں کو تحریری طور پر یاداشت پیش کریں منشیات کی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹیکس کو مزید مزبوط طریقے سے کارروائی کرنی کی ضرورت ہے بی این پی (عوامی)سمجھتی ہے کہ منشیات کیخلاف جدوجہد جہاد سے کم نہیں کیونکہ اس سے بلوچستان کے ہزاروں گھر متاثر ہو چکے ہیں جبکہ یہ مزید تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس کیخلاف معاشرے کے ہر فرد کو اپنی زمہ داری نبھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والے نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!