وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وکلا کی دی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحتمند ہے۔ فواد چوہدری نے بیرون ملک علاج کی غرض سے موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے، فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کے وکلا کی جانب سے دی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحتمند ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علاج شروع نہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ لہٰذا جب عالمی وبا کورونا وائرس دنیا سے نیست و نابود ہو جا ئے گا تو نواز شریف کا علاج شروع ہو گا۔ فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کہنا ہے کہ عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔






