دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بولی وڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ خیال رہے کہ دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو 16 اگست کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعدازاں دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں عارضہ قلب، بلند فشار خون کو مسئلہ بھی لاحق تھا اور وہ الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ دوسری جانب دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کیا اور مداحوں کو ان کے بھائی کی موت سے آگاہ کیا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان انتقال کرگئے، اس میں مزید کہا گیا کہ قبل ازیں ان کے بھائی اسلم خان کا انتقال ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!