نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز سامنے آنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچانوے ہزار سات سو سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو بہتر رہی۔ وزارت صحت کے مطابق اس طرح بھارت میں کوورنا کے مریضوں کی مجموعی تعداد چوالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پچھہتر ہزار سے زائد بنتی ہے۔ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس سب سے زیادہ تیزی سے بھارت میں پھیل رہا ہے اور امریکا کے بعد یہ ملک کورونا سے دوسرا متاثرہ ترین ملک بنتا ہے
