استنبول: ترکی کی ایک عدالت نے راز افشا کرنے کے الزام میں پانچ ترک صحافیوں کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سزائیں پانے والوں میں اپوزیشن کے آن لائن پلیٹ فارم ’اوڈا ٹی وی‘ کے چیف ایڈیٹر بارس پہلیوان بھی شامل ہیں۔ انہیں تین برس نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان صحافیوں پر لگے دیگر الزامات میں لیبیا میں ہلاک ہونے والے ترک خفیہ سروس ایم آئی ٹی کے ایک ملازم کی شناخت ظاہر کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا
