بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کے لیے موت کی سزا کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا

بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کے لیے موت کی سزا کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ڈھاکہ :بنگلہ دیشی صدر عبدالحامد نے ریپ یا جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عبدالحامد نے ریپ یا جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کرنے کے بعد یہ قانون لاگو کر دیا گیا ۔ رواں ماہ کے آغاز میں مردوں کے ایک گروپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے ایک واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس اس سلسلے میں اب تک آٹھ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!