واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب مجھے کورونا کی بیماری نہیں لگ سکتی،جلسے میں خوبصورت خواتین کو بوسہ دوں گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کھلی جگہ پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی اور اپنے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔امریکی صدر نے ماسک کے بغیر ریلی میں شرکت کی اورکورونا وبا سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کا دفاع کیا۔ انہوں نے سین فورڈ میں ایئرپورٹ ریلی میں داخل ہوتے وقت مجمے کی جانب ماسک اچھالے اور بار بار اپنے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بارے میں بتایا۔ٹرمپ کے ہزاروں حامی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے جبکہ اکثرنے ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب میں اس میں سے گزر چکا ہوں،اب مجھے یہ بیماری نہیں لگ سکتی۔ میں اپنے اندر بڑی طاقت محسوس کر رہا ہوں،میں مردوں اور خوبصورت خواتین کے بوسے لوں گا،میں آپ کا بڑا سا بوسہ لوں گا‘۔امریکی صدر کے ناقدین نے ان کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی تقاریب میں موجود حامیوں حتیٰ کہ وائٹ ہاو?س کے عملے کی ماسک لگانے اور سماجی دوری کی پابندیوں پر عمل کے لیے حوصلہ افزائی نہ کر کے غلط کام کیا۔
