حاجی اصغر ملنگزئی کے گھر پر گزشتہ شب فائرنگ ،  گاڑی کو جزوی نقصان

حاجی اصغر ملنگزئی کے گھر پر گزشتہ شب فائرنگ ، گاڑی کو جزوی نقصان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران ۔بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے تحصیل صدر حاجی اصغر ملنگزئی کے گھر پر گزشتہ شب فائرنگ ،فائرنگ سے گھر کے گیٹ اور گاڑی کو جزوی نقصان اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر حاجی اصغر ملنگزئی کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی ۔فائرنگ سے حاجی اصغر ملنگزئی کے گھر کے گیٹ اور گھر میں کھڑی گاڑی کو گولیاں لگی اور جزوی نقصان بھی پہنچا۔واقعہ کی فوری اطلاع خاران پولیس کو دی گئی جس پر ایس ایچ او خاران اور پولیس عملہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔جبکہ واقعہ کے خلاف جمعرات کے روز حاجی اصغر ملنگزئی نے پارٹی کارکنوں اور ملنگزئی قبائل کے معتبرین کے ہمراہ خاران پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کردیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!