آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا قافلہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں گوادر سے کراچی جا رہا تھا۔ کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان کے 7 اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کا سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور ترجمان پاک فوج کے اعلامیے کے مطابق جھڑپ کےدوران دہشت گردوں کوبھاری نقصان ہوا اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے قافلے کو علاقے سے بحفاظت نکالا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں امن وترقی کونقصان پہنچانےکی دشمن کی بزدلانہ کارروائی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکیورٹی فورسز نےعلاقےکامحاصرہ کرلیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ شہداء میں لائنس نائیک افتخاراحمد، سپاہی محمدوارث، سپاہی عمران خان، سپاہی محمدنوید، لانس نائیک عبداللطیف، صوبیدار عابدحسین، نائیک محمد انورشامل ہیں۔






