دالبندین ۔نامہ نگار بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی کال پر دالبندین میں ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں پی ڈی ایم کے بیانیئے کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی اس دوران شرکاء نے موجودہ حکومت کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی۔ریلی میں قبائلی شخصیات میر مدد خان بڑیچ ۔ملک رحمت اللہ محمد حسنی ۔حاجی محمد یعقوب نوتیزئی ۔سردار بیبرگ خان مینگل ۔ملک الہی بخش موسی زئی ۔میر محمد جان بڑیچ ۔میر عبدالخالق نوتیزئی ۔حاجی ایاز شاہوزئی ۔میر سرور خان سنجرانی ۔ذاکر علی ریکی ۔ماسٹر عبدالغنی یارمحمد زئی ۔میر بدل خان ریکی ۔میر سعادت خان سنجرانی ۔میر ضیاء الحق سنجرانی۔میر اعجاز الحق سنجرانی ۔پیر جان سنجرانی ۔ملا ستار بوبکزئی ۔عبیداللہ ریکی۔سمیع اللہ ریکی ۔صدام حسین نوتیزئی ۔ملک مقصود سمالانی ۔نائب حیدر سمالانی ۔سید آغا محمد ۔عبدالحمید سنجرانی ۔فیروز شاہ نوتیزئی ۔گل خان محمد حسنی ۔شاہ پسند سنجرانی ۔نعیم خان سنجرانی ۔رضا شاہ سنجرانی ۔ذاکر سمیر ریکی ۔شیر علی سنجرانی ۔طاہر خان سنجرانی ۔کبیر خان خارکوئی ۔میر لیاقت علی محمد حسنی ۔میر محمد جان محمد حاصل خان محمد حسنی سمیت دیگر معتبرین اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی ۔ چئیرمین میر غلام سرور خان سنجرانی ۔ملک الہی بخش موسی زئی ۔ملک مقصود سمالانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تقدیر بدل دینے کےلئے کوشاں ہیں ہر طرف ترقی و خوشحالی نظر آرہی ہے جو کہ اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نام سے بنائی گئی اپوزیشن جماعت والوں نے 70 سالوں تک ملک پر حکمرانی کرکے خوب لوٹ مار کی اب چونکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ان سے قومی دولت کی لوٹ مار کے حساب لینے کا وقت آن پہنچا تو وہ عوام کے پیچھے چھپ کر اپنے کو بچانا چاہتے ہیں اور پی ڈی ایم کے نام پر جلسے جلوسوں کا انعقاد کرکے سادہ لوح عوام کو بہکانا چاہتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ اب ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی قیادت میں بلوچستان میں بھی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے بالخصوص ضلع چاغی میں بھی بے شمار ترقیاتی کام ہورہے ہیں نوکنڈی کو چار مہینے کے مختصر سی مدت میں نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی ۔نوکنڈی میں خان محمد عمر خان سنجرانی انٹر کالج کا قیام چاغی میں انٹر کالج کا قیام ۔امین آباد میں کولڈ اسٹوریج کی منظوری ۔دالبندین کے ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی فراہمی سمیت دیگر بے شمار عوامی فلاحی کام موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ملک عوام کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لیے جلسے جلوسوں کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے مگر عوام ہرگز ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام اپوزیشن قیادت سے ملکی دولت لوٹنے کا حساب مانگتی ہیں اس لیے وہ چور مچائے شور کے ذریعے اپنے کو بچانا کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں پی ڈی ایم کے جلسے ترقی مخالف سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اس لیے عوام ان سے دور رہ کر موجودہ ایماندار و مخلص ملکی قیادت کے ہاتھ مضبوط کردیں تاکہ ترقی و خوشحالی کا یہ سلسلہ مذید جاری رہے ۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت ملک الہی بخش موسی زئی نے اپنی برادری سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ باپ پارٹی کے قائدین کی مخلصانہ قیادت ترقی پسندانہ سوچ کی بدولت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں ۔
