اسلام آباد :بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن ثناءاللہ زہری نے قبائلی تنازع بنا دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ثناءاللہ زہری کے کوئٹہ جلسے میں شرکت کے حوالے سے تحفظات مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے رکھے تھے۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ جلسے میں ہمارے کارکن اور ثناءاللہ زہری کے حامیوں میں تصادم کا خدشہ تھا، ثناءاللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانا مسلم لیگ ن کا فیصلہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ثناءاللہ زہری سے متعلق تحفظات مسلم لیگ ن کی قیادت کو پہنچایا تھا۔
