اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 12 مریض انتقال کرگئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 123نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 12 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے3 لاکھ 35ہزار 093 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13ہزار 242 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار 554 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 365افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46ہزار 331ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 631 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 ہزار 649ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1279 افراد چل بسے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 954کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 151 مریض چل بسے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 20ہزار089، جبکہ اموات کی تعداد 222 تک جاپہنچی ۔ گلگت بلتستان میں اب تک 4ہزار279 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 92افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد4 ہزار237ہوچکی ہے جبکہ 95افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3لاکھ 15 ہزار 016 ہوگئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں27ہزار 953ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک44 لاکھ 86 ہزار843ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں
