فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

فیاض چوہان کو شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم ٹاسک مل گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے، کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔ واضح رہے کہ آج فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر جیل خانہ جات کی نئی ذمہ داریاں سونپی تھی، گذشتہ روز انہیں وزیر کالونیز کا چارج دیا گیا تھا۔ اس موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نئی ذمے داریاں ملنے پر وزیراعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، اہم ٹاسک کو اپنی پوری قابلیت کے ساتھ انجام دوں گا، پنجاب کی جیلوں کو بہتر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کیےجائیں گے۔

fb-share-iconTweetfb-share-icon
Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!