نوکنڈی:ایف سی کی بر وقت کارروائی سے منشیات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ماشکیل سے 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر ایف سی کے جوانوں نے معمول کی گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاذرائع کے مطابق گشت کے دوران ایف سی کے جوانوں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان منشیات سے بھری زامباد گاڑی چھوڑ کر ایران کی جانب فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق زمباد گاڑی کے خالی پیٹرول کے کین میں منشیات چھپائی گئی تھی منشیات سے بھری گاڑیاں سرکاری تحویل میں لے لی گئی ایف سی ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں میں 290کلوگرام افیون کے ساتھ ساتھ ایک ایس ایم جی،بیس ہزار کیش بھی موجود تھا ضبط شدہ منشیات کی مالیت 17ملین بتائی گئی اس موقع پر ایف سی کے ترجمان نے کہاا کہ ا ن کے ادارے کا عزم منشیات سے پاک بلوچستان ہے اور یہ اسی عزم کے تحت کی جانے والی ایک اہم کارروائی ہے۔






