جوبائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب

جوبائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن : جوبائیڈن کی پنسلوینیا سے جیت، 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ جیت کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی پنسلوینیا سے فتح ، 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جوبائیڈن صدر ٹرمپ کو ہرا کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔کملا ہیرس پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام نائب صدر منتخب ہوگئیں جبکہ جو بائیڈن اس سے پہلے صدر بارک اوباما کے ساتھ نائب صدر رہ چکے ہیں۔جو بائیڈن ڈیلاویئر سے سب سے زیادہ عرصہ سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن پنسلوینیا سے فتح یاب ہوگئے لیکن ابھی چار ریاستوں کے نتائج باقی، الیکٹورل ووٹ بڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!