میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ رومز الگ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لے سکیں گی۔ اس سے قبل 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ غیرمتوقع طور پر الیکشن جیتے تھے تو میلانیا پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ٹرمپ انتخابات جیت جائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!