وزیراعظم عمران خان کا 11نومبر کو بلوچستان کا دورہ ،  بلوچستان پیکج کا اعلان متوقع

وزیراعظم عمران خان کا 11نومبر کو بلوچستان کا دورہ ، بلوچستان پیکج کا اعلان متوقع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان بدھ کو صوبہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے موقع پر بلوچستان میں قومی شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان پیکج سے متعلق بھی اہم اعلان بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے حافظ آباد میں یونیورسٹی اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقد کردہ جلسے میں وزیراعظم نے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم اور شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے جہاں لوگوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!