اندرون بلوچستان مختلف حادثات اور واقعات میں 4  افراد جاں بحق 20 زخمی

اندرون بلوچستان مختلف حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق 20 زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر+ نمائندگان+ نیوز ایجنسیاں) کوئٹہ، خضدار، گڈانی اور شیرانی میں پیش آنیوالے مختلف حادثات اور واقعات میں چار افراد جاں بحق 20 زخمی ہوگئے ۔پنجگور، دالبندین، ژوب، شیرانی اور پسنی میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلیا ۔ جمعرات کے رو زبلوچستان کے ضلع خضدار سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن گاڑی اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں عبدالسلام اور نزیر احمد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال انتظامیہ کے مبطابق زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ گڈانی کے علاقے عباس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جمال نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کوئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاﺅن میںواقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے عبدالہادی نا می شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے طو غی روڈ تیل گودام کے قریب گا ڑی پر فا ئر نگ سے عر فان اور عبد الرحمن زخمی ہو گئے جبکہ شیرانی کے علاقے خاورینہ میں ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے بچوں کی ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی انتظامیہ پولیس اور لیویز نے تمام حادثات اور واقعات میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد نعشیںورثاءکے حوالے کردی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے گوارگو کاٹاگری کے قریب مسلح افراد گاڑی چھین کر فرار ہوگئے جس پر لیویز نے ملزمان کا تعاقب کیا اس دوران جاوید نامی شخص پہاڑی سے گر کرجاں بحق ہوگیا جبکہ لیویز نے دوسر ے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔دالبندین میں لیویز نے کاروئی کرتے ہوئے منشیات فروش علی احمد کو گرفتار کرکے ملزم سے دو کلو چرس ،159 شیشہ و دیگر منشیات بر آمد کرلیا جبکہ ژوب میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انور نامی شخص کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پسنی کے قریب تنگ بازکے پہاڑی علاقوں کے درمیان چھپائی گئی 143کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور 608 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 20 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی معلومات اور تحقیقات کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے ساو¿تھ افریقہ اسمگل کی جانی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!