چینی اورگندم کی قیمتیں دوبارہ بڑھنےنہیں دینگے ، عمران خان

چینی اورگندم کی قیمتیں دوبارہ بڑھنےنہیں دینگے ، عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہے کہ معاشی اصلاحات سے متعلق ہماری کوششوں کی بدولت 17 برس کے بعد پچھلی سہ ماہی میں ہمارا کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس میں چلا گیا،ہماری ایکسپورٹ میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے ، کوشش ہوگی بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو آمادہ کریں کہ وہ اپنا پیسہ پاکستان میں رکھیں،سابقہ حکومتوں کے قرضوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑتا تو ملک معاشی طور پر صحیح سمت پر گامزن ہوتا’ ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ‘نیا پاکستان سرٹیفکیٹ لانچنگ’ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کی تشہیر نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ساری توجہ اس پر مرکوز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موثر معاشی پالیسیوں کے باعث 17 سال کے بعد کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس ہے۔ اللہ کا شکر ہے ملک میں استحکام آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی جانے والی مراعات کی وجہ سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا’۔ درآمد میں کمی کی وجہ سے بھی کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اس مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں، میں سمجھتا ہوں کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اقدام کلیدی کردار ادا کرے گا’۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو آمادہ کریں کہ وہ اپنا پیسہ پاکستان میں رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آدھا ٹیکس ریونیو قرضوں کی قسط میں چلا جاتا ہے اور اگر اوورسیز پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان منتقل کریں گے تو ملک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر خرچ کیے بغیر ہمارے روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے پرائمری بیلنس کے تناظر میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے حوالے سے کہا کہ ہماری آمدنی اخراجات سے اوپر ہے۔عمران خان نے کہا کہ ‘اگر سابقہ حکومتوں کے قرضوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑتا تو ملک معاشی طور پر صحیح سمت پر گامزن ہوتا’۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 مہینے میں کسی قرضے میں اضافہ نہیں کیا اور اس ضمن میں آنے والی مشکلات کا بھی احساس ہے کیونکہ جب اخراجات کم کیے جائیں تو پریشانی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر حفیظ شیخ اور ان کی ٹیم کو بہت خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘گزشتہ 4 ماہ کے دوران قرضے میں اضافہ نہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہے’۔انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی ریکارڈ سیل سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری تعمیراتی صنعت میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق جتنا پاکستان کا جی ڈی پی ہے اتنی ہی رقم اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ملک میں رکھی ہے۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اعشاریے مثبت ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ آج روپے کی بڑھتی قدر ملکی معیشت کی بہتر صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے۔ کوئی ڈالر خرچ کیے بغیر آج روپے کی قدر اوپر آ رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ساری ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے۔ مطلب مشکل وقت سے نکل کر پاکستان صیح راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی۔ جب اقتدار سنبھالا تو 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ تھا جو اب کم ہو رہا ہے۔ چینی کے کارٹیل پر اب پورا قدم اٹھا رہے ہیں، آگے جا کر چینی اور گندم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈا، معیشت خراب کرنے کے ذمہ دار اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا تشویشناک ہے، کئی ملکوں میں اسلاموفوبیا ہے، اسلام کے خلاف مہم چلی ہوئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!