اپوزیشن گورننس کی کمزوریوں کو اجاگر کرکے قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

اپوزیشن گورننس کی کمزوریوں کو اجاگر کرکے قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن گورننس کی کمزوریوں کو اجاگر کرکے قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہے، اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کر کے حکومت کو قانون سازی اور پالیسیاں مرتب کرنے سے متعلق تجاویز پیش کریں یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،اپوزیشن گورننس کی کمزوریوں کو اجاگر کرکے قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کے کام کے معیار اور بروقت تکمیل کی موثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ٹاو¿ن اور دیگر علاقوں میں پہلی مرتبہ روڈ سیکٹر کے لیے نئے اسٹینڈرڈ بنائے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے دو سال قبل شروع کیا گیا زغفران کی کاشت کا عمل اب بہتر اور کامیاب ہورہا ہے زعفران مہنگی ترین فصل ہے جسکے 5گرام کی قیمت 200ڈالر ہے موسمی اعتبار سے کوئٹہ، مستونگ، لورالائی کے کاشت کار اس فصل کو لگا کرفائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!