نوشکی کی سیاسی ڈائری

نوشکی کی سیاسی ڈائری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی

نوشکی کے سیاسی منظر نامہ پر اگر نظر ڈالی جائے تو آج کل آل پارٹیز نوشکی انتہائی متحرک نظر آرہی ہے، گزشتہ ہفتے آل پارٹیز کا ایک اہم اجلاس صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ںوشکی عطاء اللہ مینگل کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں آل پارٹیز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا اعلامیہ سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس میں سابق ایس ایچ او محی الدین نشیب پرکانی کا دوبارہ نوشکی ٹرانسفر کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، سمیع اللہ بلوچ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور امن وامان پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اور نوشکی میں امن وامان کو موجودہ وقت کا سب بڑا ایشو قرار دیا گیا، کیا سمیع بلوچ کے شہادت کے وقت جن پولیس آفیسران کا نوشکی سے ٹرانسفر ہوا تھا کیا اب وہ آہستہ آہستہ اپنے ہوم ڈیوٹی ڈسٹرکٹ پر واپس آنے کا خواہش مند ہے کیا آل پارٹیز نوشکی انکے واپس نوشکی ٹرانسفر ہونے کیخلاف ہے، اور سامنے بھرپور رکاوٹ بنے گی ، جو حالیہ اجلاس میں ایک آفیسر کے واپس نوشکی ٹرانسفر ہونے کا ردعمل دیا گیا ہے، اب وقت ثابت کرے گا کہ آل پارٹیز کتنی دیر تک اپنی موقف پر قائم اور برقرار رہے گی ،

خلق جمالدینی بوائز ہائی سکول میں میر سردار عصمت اللہ خان جمالدینی لائبریری کا باقاعدہ افتتاح قبائلی رہنماء سردار سائرس خان جمالدینی نے کیا اس موقع پر تقریب کا بھی انعقاد ہوا، تقریب میں نوشکی کے پولیٹیکل ورکرز، شاعر ادیب، طلباء اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، سردار عصمت اللہ خان جمالدینی ایک شاعر ادیب تھے جن کے نام سے باقاعدہ لائبریری کا افتتاح ہوا، ویسے تو نوشکی میں لائبریریوں کے قیام کا رحجان تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جوکہ خوش آئند ہے، کیونکہ لائبریریاں علمی خزانے اور علمی مورچے ہوتے ہیں کتابوں کے مطالعے سے انسانی ذہن کی آبیاری ہوتی ہے،

نوشکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا اہم ممبرکو گرفتارکرلیا۔ پانچ کلو افیون برآمد کی گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،نوشکی پولیس ایس ایچ او علی احمد بگٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بہت بڑا دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چاغی سے نوشکی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم عزیز شاہ ولد دولت شاہ سکنہ شادی شیف چاغی کوحراست میں لیکر انکے قبضے سے پانچ کلو افیون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ویسے پہلے تو پولیس کی جانب سے صرف چند گرام کے ملزمان سے منشیات برآمدگی کا دعوی کیا جاتا تھا، اور اسی چند گرام پر پولیس اپنی کارکردگی کو عوام کے سامنے لاتا تھا مگر عوام کا اکثر یہی سوال ہوتا تھا کہ چند گرام پکڑنے کے بجائے سرغنہ افراد کو گرفتار کیا جائے لیکن ایس ایچ او پولیس علی احمد بگٹی نے 5 کلوگرام آفیون منشیات ملزم سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کئیے ہیں ، اب عوامی حلقے اور پولیٹیکل افراد اس کاروائی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں، یہ آنے والا وقت بتائے گا،

گذشتہ شب بی ایریا میں ڈاکووں نے زمباد گاڑی سے کپڑا چوری کئیے اور پک اپ گاڑی میں فرار ہوگئے تھے اور اے ایریا میں ڈاکووں کا تعاقب ہوا اور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکووں نے اپنے گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے اور جبکہ علی الصبح جنگلات سے ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر لوگوں نے انہیں سول ہسپتال نوشکی پہنچایا اور جنکو طبی امداد دیدی گئی ، اور پولیس کے تحویل میں ہے جبکہ جنکے سامان چوری ہوئے تھے انکا ایف آئی آر کا معاملہ سنگین معاملہ بنتا جارہا ہے پولیس والے انہیں لیویز والوں کے پاس بھیج رہے ہیں کہ چوری بی ایریا میں ہوا ایف آئی آر ادھر درج کرائے اور جبکہ لیویز انتظامیہ انہیں پولیس کے پاس جانے کا مشورہ دیتے ہیں کہ ایف آئی آر پولیس کے پاس ہوگا کیونکہ فائرنگ کا تبادلہ اے ایریا میں ہوا ہے اور ڈاکووں کا جلی ہوئی گاڑی بھی اے ایریا سے برآمد ہوا ہے ، اے اور بی ایریا کے چکر میں متاثرین ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سخت پریشان ہے، عوامی حلقوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

ترقی فاونڈیشن کے جانب سے پریس کلب نوشکی میں ایک تقریب گورنمنٹ فنانس اسکیم کے حوالے سے منعقد کیا گیا ۔پروگرام میں اسٹیٹ بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیرجان ،سینئر پروگرام منیجر ترقی فاونڈیشن عیسی خان ،آئی ٹی سی ، ایس ایم ای اسپیشلسٹ عطاء الرحمن،ماہر شعبہ صنعت و زراعت عبدالقیوم اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے شرکت کی پروگرام میں ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے خواتین و مرد حضرات جن کا تعلق زراعت مالداری لائیو سٹاک چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے ذریعہ روزگار سے وابستہ ہیں خواتین کے لئے خصوصی قرضہ اسکیمات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا جبکہ گراسپ پراجیکٹ کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کرکے بتایا گیا کہ نوشکی میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کے تعاون سے کوہٹہ نوشکی اور پشین میں زمینداروں و مالداروں کو اسٹیٹ بنک کے مختلف فنانشل اسکیم کے حوالے سے آگاہ کیا گیا گرانٹ کے حصول شرائط سے آگاہی بھی دی گئی،

نوشکی. گزشتہ روز کیچ کے اساتذہ کی برطرفی کے خلاف جی ٹی اے نوشکی کی جانب سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نوشکی سے صدر جی ٹی اے میر محمد ابراہیم بادینی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے حکومت اور بیورو کریسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا ریلی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کیا جہاں شرکاء سے جی ٹی اے کے صدر محمد ابراہیم بادینی. محمدقاسم. اللہ گل و دیگر اساتذہ خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیچ کے برطرف اساتذہ کو فوری طور پر بحال کیاجاے اور اساتذہ کے پچاس فیصد پرموشن کوٹہ پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا

نوشکی میں اتوار کے روز سیندک پروجیکٹ ریکوڈک پراجیکٹ اوربی ایم ای پروجیکٹس سے ملازمین کی جبری برطرفی اور انتقامی کارروائی کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی جانب سے نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی کی گئی نیشنل پارٹی کے ریجنل رہنما فاروق بلوچ. بیبرگ بلوچ. رازق زہری. حقنواز شاہ. قاسم بلوچ اور میر ناصربادینی نے خطاب کئیے ملازمین کی جبری برطرفی، اور ملازمین کو ذہنی ٹارچر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کئیے،

الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں بلوچستان اور سندھ کے دوستوں کو یکجا کرکے انکے مشاورت کے بعد الفتح پینل کو ایک سیاسی پارٹی کی روپ میں تبدیل کردیں گے، سردار فتح محمد حسنی اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر فاتحہ خوانیوں کے علاوہ نوشکی کے سیاسی شخصیات چیف میر محمد اعظم بادینی اور میرعرفان بادینی کے رہائش گاہ گئے اور ان سے ملاقات کئیے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کئیے ، جبکہ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو سردار فتح محمد حسنی 2018 کے الیکشن میں الفتح پینل کے قیام کا اعلان کئیے تھے اور الفتح پینل کے امیدوار نوشکی چاغی سمیت قومی نشست پر بھی امیدوار کھڑے کردئیے تھے، مگر صرف چاغی کا سیٹ الفتح پینل نے اپنے نام کردئیے تھے اب چونکہ سردار صاحب نے ایک سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی کرائے گا اور اسی پارٹی کے نام سے الیکشن لڑے گا اور اپنے امیدوار بھی کھڑا کردیں گے، اور الفتح پینل کو اسی سیاسی پارٹی میں ضم کیا جائے گا، سردار فتح محمد حسنی کے نئے پارٹی کا کیا نام ہوگا، اس کا نام صیغہ راز میں رکھا، اور صرف یہی عندیہ دیا کہ سندھ اور بلوچستان کے دوستوں کو یکجا کرکے ان سے مشاورت کیا جائے گا اور پارٹی کے نام کا بعد میں اعلان کیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں ایک اور سیاسی پارٹی کا اضافہ ہوگا، اور یہ نیا پارٹی نوشکی، چاغی خاران واشک ، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں لوکل سطح پر کیا اثرات ڈالے گی یہ آنے والا وقت بتائے گی

انجمن تاجران نوشکی کے انتخابات 30 نومبر کو ہونگے اس وقت دو پینل مد مقابل ہے، ایک پینل کی قیادت انجمن تاجران کی سابقہ صدر سعید بلوچ کررہے ہیں جبکہ دوسری پینل کی قیادت ذوالفقار مینگل کررہے ہیں جو انجمن تاجران کے سابقہ کابینہ میں عہدیدار بھی رہے ہیں، الیکشن کے سلسلے میں حمایتی پروگرامات دونوں پینلوں کی جانب سے جاری ہے تاجر برادری اپنے اپنے پسند کے پینل کی حمایت کا اعلانات کررہے ہیں اور سوشل میڈیا انجمن تاجران کے الیکشن کمپین کے حوالے سے بھرپور استعمال ہورہی ہے، دونوں پینل اپنے بھاری اکثریت اور جیت کا اعلان کررہے ہیں کہ جیت انشاء اللہ ہماری پینل کی ہوگی اب فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا کہ تاجر برادری ووٹ زیادہ تر ترازو کو یا کار کو دینگے ، جبکہ دوسری جانب سعید بلوچ نے اپنے پینل کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے انتخابی منشور کا باقاعدہ اعلان کئیے اور انجمن تاجران نوشکی کے سابقہ کابینہ کی کارکردگی رپورٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کردی،

نوشکی ڈائری کے آخر میں کچھ عوامی ایشوز اور عوامی مسائل کو زیرغور لائیں، نوشکی ایک زمانے میں چھوٹا سا شہر تھا آبادی نہ ہونے کے برابر تھا، لیکن اب نوشکی کی آباد دو لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے، شہر کے اندر گھتم گتھا ہے، گاڑیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتی جارہی ہے، ہر گھر میں دو سے تین گاڑیاں ہے، گاڑیوں کی بھر
مار سے نوشکی شاہرائیں انتہائی تنگ ہوچکے پیں، وہ مزید ٹریفک کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اس وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے، اور اکثر اوقات ٹریفک پولیس اہلکاروں کی قابو سے بھی ٹریفک باہر ہوجاتی ہے، شہر میں کوئی پارکنگ کا خاص جگہ اور بندوبست نہیں ، شورومز کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، سڑکیں گاڑیوں سے بھر چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ، عوامی نمائندوں یا نوشکی انتظامیہ کو گاڑیوں کے پارکنگ کے لئے جگہ بندوبست کرنی چاہیے پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر گاڑیاں کھڑے ہوتے ہیں، اس کا مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے،
نوشکی کے آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھ کر نوشکی شہر اور گردونواح علاقوں میں نیشنل بنک اور نادرہ کے مزید برانچز کھولے جائیں ، تاکہ عوام کو سہولیات میسر آسکے، نیشنل بنک ایک سرکاری بنک ہے، ہر ماہ کے پہلی پر تنخواہوں کے حوالے سے ان پر بہت زیادہ رش ہوجاتا ہے، شہر کے مختلف جگہوں پر نیشنل بنک کے مزید برانچز کھولے جائیں تاکہ ملازمین اور کاروباری طبقہ کو سہولیات میسر آسکے ، اور تنخواہوں سمیت رقم کی حصولی اور جمع کرنے میں آسانیاں پیدا ہوسکیں، اسی طرح نادرہ کے ڈاک انام بوستان، کیشنگی، احمد وال اور مل میں مزید برانچ سینٹر کھولے جائیں کیونکہ دور دراز علاقوں کے مرد اور خواتین کو نوشکی شہر نادرہ سینٹر آنے میں سخت مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، علاقے ایم این اے اور سینیٹرز دیہی علاقوں میں نادرہ کے مزید سینٹرز کھولنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، تاکہ لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم سمیت دیگر کاغذات بنوانے میں آسانیاں پیدا پوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!