ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی منظوری کے بغیر بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی منظوری کے بغیر بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر متعلقہ حکام کا سیکشن افیسر کی سرزنش سمارٹ لاک ڈاﺅن کا جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نافذ کرنے سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کے سیکشن آفسر کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کا متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے سیکشن آفسر کی سرزنش کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں لاک ڈاﺅن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!