نوشکی نامہ نگار افضل المدارس نوشکی میں جماعت اسلامی نوشکی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا ، جس میں صوبائی و ضلعی قائدین اور ارکان جماعت اسلامی سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر درس قرآن اور درس حدیث کا بھی انعقاد ہوا ،ایک روزہ تربیتی اجتماع سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی، صوبائی ناظم تعلقات عامہ ڈاکٹر عطاء الرحمن، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر، جماعت اسلامی نوشکی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل، ضلعی تعلقات عامہ حاجی عبید اللہ مینگل، مولانا محمد قاسم مینگل ،مولانا سمیع اللہ مینگل اورشاعر و ادیب مولانا عبدالرشید ہمدم نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن ہم سب کے لئے ہدایت کا ایک ذریعہ ہے، ہمیں قرآن و حدیث کے تعلیمات سے روشناس ہونا ضروری ہے اس لیے، قرآن و حدیث کے تعلیمات ہمارے لئیے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہاکہ ہم نے فرعون کے مقابلے میں حضرت موسی علیہ السلام کے ، نمرود کے مقابلے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اور ابولہب اور ابوجہل کے مقابلے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ کو اپنایا ہے، اسلامی نظام کے بدولت مسلمانوں کے مسائل کا حل ممکن ہے، ملک میں سودی اور غیر اسلامی نظام رائج ہے اس وجہ سے آج ہر مسلمان خوار ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسایا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بے روزگاری اور مہنگائی سب سے زیادہ ہے، ملک کو بحرانوں سے صرف عادل حکمران نکال سکتے ہیں، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر تبدیلی لائے اور اسلامی خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ساتھ دےانہوں نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے رپورٹ کےمطابق بلو چستان کا 65 فیصد بجٹ کرپشن کا شکار ہورئی ہے ایک روزہ تربیتی گاہ میں ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں سے اراکین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔






