سعید غنی کی تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت، صرف پرائمری اسکول بند کرنے کی تجویز

سعید غنی کی تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت، صرف پرائمری اسکول بند کرنے کی تجویز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کے سبب دوبارہ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے تجویز دی کہ پرائمری اسکولز جس میں انرولمنٹ کی شرح 73 فیصد ہے انہیں بند کیا جائے جبکہ کلاس 6 اور اس سے آگے کی تمام جماعتوں کے تعلیمی سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ موجودہ تعلیمی سال کے دوران کسی صورت بغیر امتحان لیے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی نہ دی جائے۔ سعید غنی نے اپنی یہ تجاویز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کی تھی تاہم تعلیم، صوبائی معاملہ ہونے کی وجہ سے ان تجاویز پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!