کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاری زورشور سے جاری ہے ،بختاوربھٹوزرداری نے اپنی ڈھولکی کے موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیاہے۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا لباس تیار کیا تھا ۔اس حوالے سے فیشن برانڈ ریشم رواج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے ان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر بے نظیر کے اسی جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹوزرداری کو منگی کی مبارکباد بھی دی ہے ۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بختاور بھٹو اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کا وہ جوڑا دوبارہ پہننا چاہتی ہیں جسے ہمارے برانڈ نے تیار کیا تھا۔اس سے قبل 14 نومبرکو بختاوربھٹو زرداری کی منگنی کی خبرسامنے آئی تھی جس کا دعوت نامہ بھی میڈیا پرزیر گردش رہا۔
