مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ، بیس اضلاع میں بارش اور برف باری متوقع

مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ، بیس اضلاع میں بارش اور برف باری متوقع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل آج صوبے کے بیس اضلاع میں بارش اور برف باری متوقع ہے ،بارش اور برف باری کا سلسلہ جمعر ا ت تک جاری رئیگا ۔ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کیلئے ایڈوائزی جاری کردی، شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کوئٹہ،شیرانی ،ژوب ،موسیٰ خیل ،قلعہ سیف اللہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ،مستونگ،نوشکی ،قلات خضدار،واشک ،خاران ،پنجگور،کیچ ،آوارن ،لسبیلہ ،چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج و چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ شمالی علاقوں کی پہاڑیوں پر برفباری کا بھی امکان ہے اس حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور برف باری کی صورت میں ہیوی مشینری تیاررکھنے کی ہدایت کی ہے ،پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی بھی ہدایت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!