شمیم اختر کے جنازے کیلئے نواز شریف، بیٹوں کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

شمیم اختر کے جنازے کیلئے نواز شریف، بیٹوں کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، ان کے بیٹوں اور سمدھی اسحٰق ڈار کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں وہ یہاں آئیں اور بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شریک ہوں۔ واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو 90 سال سے زائد عمر میں لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔ ان کے انتقال سے متعلق پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ شمیم اختر ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے سے بیمار تھیں اور وہ لندن میں 2 مرتبہ علاج کے لیے ہسپتال بھی جاچکی تھیں۔ ان کے جسد خاکی کو لندن سے واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ انہیں خاندانی گھر جاتی امرا میں شوہر میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔ تاہم والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے نواز شریف کی لندن سے واپسی سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم ان کی صاحبزادی مریم نواز نے درخواست کی تھی کہ وہ واپس پاکستان نہ آئیں۔ تاہم اب وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحٰق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وہ تشریف لائیں اور مرحومہ شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنی دادی کے انتقال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ ’کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ آپ بالکل واپس نہ آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!