اپوزیشن نے جلسے کیے تو منتظمین اور قائدین پر مقدمہ کریں گے، وفاقی حکومت کااعلان

اپوزیشن نے جلسے کیے تو منتظمین اور قائدین پر مقدمہ کریں گے، وفاقی حکومت کااعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے روکنے کےلئے پابندیاں سخت کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ کورونا صورت حال میں سینیٹ یا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، جس کے باعث اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کےلئے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔شبلی فرازکاکہنا تھاکہ جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈالنے پرقانونی ایکشن ہوگا، پشاور جلسی دیکھ کر اپوزیشن کو دوسرے جلسے منسوخ کرنے چاہیے تھے، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کا شرکت نہ کرناغیر ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!