کریک ڈاؤن کیا تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا: بلاول بھٹو کی حکومت کو واننگ

کریک ڈاؤن کیا تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا: بلاول بھٹو کی حکومت کو واننگ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دے دی۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ملتان میں 30 نومبر کو جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن حکومتی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچے ہیں تاہم پی ڈی ایم کی انتظامیہ اور جلسے کے لیے سامان فراہم کرنے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گيا ہے اور پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے، کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، اگر جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیل کے مترادف ہوگا، چاہے کچھ بھی ہو جائے پاکستان پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!