یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کیخلاف مقدمہ درج ،  قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلئےجیل بھیجنےکاحکم

یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کیخلاف مقدمہ درج ، قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلئےجیل بھیجنےکاحکم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ملتان : پولیس کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں کی گزشتہ روز ریلی میں شرکت کرنے والے 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق ریلی میں شرکت کرنے پر مقدمے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملتان پولیس کے مطابق مقدمے میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی، ایم پی اے حیدرگیلانی اور قاسم گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی میں شریک افراد نے قلعے پر توڑ پھوڑ کی، مقدمے میں پی ڈی ایم جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ گزشتہ رات پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ، اس دوران ملتان پولیس کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار جبکہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانا لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان کے مطابق کوروناوائرس ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں پرمقدمات درج کیےگئے ہیں، جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ملتان کے قاسم اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دوبارہ کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور پی ڈی ایم کے کارکنان اسٹیڈیم سے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ملتان میں پی ڈی ایم کی جلسہ گاہ سے کیٹرنگ والے صبح ہوتے ہی شامیانے اور کرسیاں واپس لے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم کی جانب سے آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!