حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایس او پیز  کا احساس ہونا چاہئے، یاسمین راشد

حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایس او پیز کا احساس ہونا چاہئے، یاسمین راشد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: پنجاب کی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا احساس ہونا چاہیئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی کورونا وائرس کے خاتمےکاحتمی وقت نہیں دے سکتے۔ یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل سے ملتان کے جلسے کے حوالے سے شوروغل مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اجتماعات ہوں گے وہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھے گی، جلسے جلوسوں کے لیے بہت وقت پڑا ہے، زندگی رہی تو سب کچھ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!