پاکستان  ،  کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 کیسز، 43 اموات کا اضافہ

پاکستان ، کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 کیسز، 43 اموات کا اضافہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد پھر سے بڑھ رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور دیا جارہا ہے۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہے جس میں سے 3 لاکھ 39 ہزار 810 صحتیاب ہوچکے ہیں جو 86 فیصد ہے جبکہ 7 ہزار 985 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 43 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 47 ہزار 390 تک جاپہنچی۔ خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گیا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 389 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 595 تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث سندھ میں مزید 14 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 911 تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 613 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 511 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 19 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 2 ہزار 979 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 46 ہزار 877 ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 359 تک جا پہنچی۔
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 101 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک کا اضافہ ہوا اور اموات کی تعداد 166 تک پہنچ گئی.
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 355 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 782ہوگئی۔ دارالحکومت میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 309 ہوگئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!