کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ز کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے گزشتہ روزاپنے جاری کردہ بیان میں چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے تین پروفیسرز کے اغواءکا مبینہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی اقدام کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کو تعلیم سے مزید دورکرنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کو بلا تاخیر بازیاب کرا یا جائے ۔
