شہباز اور حمزہ کے پیرول میں ایک روز کی توسیع

شہباز اور حمزہ کے پیرول میں ایک روز کی توسیع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی میں توسیع کر دی گئی۔ حکومتِ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز کی توسیع کی ہے، دونوں کی پیرول پر رہائی آج ختم ہو رہی تھی۔ اس سے قبل مسلم لیگ نون نے محکمۂ داخلہ پنجاب کو میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!