دالبندین ، معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، دنیش کمار پلیانی

دالبندین ، معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، دنیش کمار پلیانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح دالبندین میں بھی خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر اسپیشل پرسنز آرگنائزیشن دالبندین چیپٹر کی جانب سے غیر سرکاری تنظیم بی آر ایس پی کی تعاون سے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور دنیش کمار پلیانی، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی، تحصیلدار اکبر علی مزارزئی، بی اے پی کے ضلعی صدر میر اسفندیار یارمحمدزئی، حاجی عبدالرحمن ریکی و دیگر نے شرکت کی. تقریب میں معذور افراد بھی موجود تھے جن میں بی آر ایس پی کی جانب سے وہیل چیئرز تقسیم کیے گئے. دنیش کمار پلیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی قدر کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے خصوصی افراد کو ہنر مند بناکر خودکفیل بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ان کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کھولے جارہے ہیں. اس موقع پر انہوں نے اسپیشل پرسنز آرگنائزیشن کے لیے پچاس ہزار روپے جبکہ میر اسفندیار یارمحمدزئی نے بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا. تقریب سے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے کی جانب سے خصوصی افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے منفی روئیے کی تبدیلی پر زور دیا. اس موقع پر میر اسفندیار یارمحمدزئی، حاجی عبدالرحمن ریکی، اسپیشل پرسنز آرگنائزیشن کے صدر ساگر کمار، جنرل سیکرٹری صفی بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!