دالبندین پریس کلب کے انتخابات، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ، نیشنل پریس کلب نوکنڈی کی جانب سے مبارک باد

دالبندین پریس کلب کے انتخابات، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ، نیشنل پریس کلب نوکنڈی کی جانب سے مبارک باد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ) کے انتخابات، باہمی اتفاق رائے سے نئی کابینہ تشکیل دی گئی، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب،دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ) کے کابینہ کی دو سالہ مدت کے لیے انتخابات پریس کلب کے کانفرنس ہال میں الیکشن کمیٹی اراکین دالبندین پریس کلب کے سابق صدر علی رضا رند، جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر ایجباڑی اور ایپکا کے ضلعی صدر اسداللہ غالب کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں اکثریتی اراکین نے باہمی مشاورت اور رضامندی سے نئی کابینہ پر اتفاق رائے پیدا کرلیا جس کے تحت صدر حاجی عبدالستار کشانی، سرپرست اعلی حیدر عاجز، نائب صدر اول محمدبخش بلوچ، نائب صدر دوئم آغا علی دوست، جنرل سیکرٹری حاجی فاروق عادل سیاپاد، ڈپٹی سیکرٹری قمر زمان گورگیج، فنانس سیکرٹری علی احمد مینگل، پریس سیکرٹری شبیر احمد مینگل اور آفس سیکرٹری فیض اللہ عابد منتخب ہوگئے. اس موقع پر الیکشن کمیٹی اراکین نے نومنتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کرکے دالبندین پریس کلب کے بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی. دالبندین پریس کلب کے سابق صدر علی رضا رند نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے باہمی اتفاق اور ذہنی ہم آہنگی کو سراہا. دریں اثناء مختلف مکاتب فکر نے دالبندین پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی. نیشنل پریس کلب نوکنڈی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں باہمی اتفاق رائے سے دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ) کے نو منتخب صدر حاجی عبدالستار کشانی،سرپرست اعلی حیدر عاجز،نائب صدر اول محمد بخش بلوچ،نائب صدر دوئم آغا علی دوست،جنرل سیکرٹری حاجی فاروق سیاہ پاد رند،ڈپٹی سیکرٹری قمر زمان گورگیج،فنانس سیکرٹری علی احمد مینگل،پریس سیکرٹری شبیر احمد مینگل اور فیض اللہ عابد کو آفس سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ نئی کابینہ میں شامل باہمی اتفاق رائے کے تحت دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صحافیوں کا بلا مقابلہ منتخب ہونا دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کے آپسی اتحاد و اتفاق کی غمازی کرتا ہے، اس موقع پر نیشنل پریس کلب نوکنڈی کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دالبندین پریس کلب کے صحافی اسی تسلسل سے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکام بالا و ایوانوں میں بیٹھے منتخب عوامی نمائندوں تک پہنچانے کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!