نان کسٹم گاڑیوں کا اسکینڈل، ایکسائز انسپکٹر گرفتار

نان کسٹم گاڑیوں کا اسکینڈل، ایکسائز انسپکٹر گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم گاڑیوں کے اسکینڈل میں ملوث ایکسائز انسپکٹر اخترمیو کو گرفتار کرلیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم نان کسٹم گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن میں ملوث تھا،ملزم نے جعلی کاغذات کی بناء پر ملی بھگت سےنان کسٹم گاڑیاں درج کیں۔ گوہر نفیس نے بتایا کہ ملزم ایکسٹرنل ویریفکیشن کی جگہ آن لائن ویریفکیشن کا اندراج کرتا تھا،ملزم نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے 6 سہولت کاروں کے کردار کا تفتیش میں تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!