نواز شریف کی ظفر اللّہ جمالی کے ہمراہ یادگار تصویر مقبول

نواز شریف کی ظفر اللّہ جمالی کے ہمراہ یادگار تصویر مقبول

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی : مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی سابق وزیراعظم مرحوم میر ظفر اللّہ خان جمالی کے ہمراہ ماضی کی یادگار انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں نواز شریف کے ہمراہ دو روز قبل انتقال کرنے جانے والے سابق وزیراعظم میر ظفر اللّہ خان جمالی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نواز شریف اور مرحوم میر ظفر اللّہ خان جمالی کسی سیاسی امور پر گفتگو کر رہے ہیں جبکہ دونوں سابق وزیراعظم بےحد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ذیشان ملک کا ٹوئٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے میر ظفر اللّہ خان جمالی کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ ’اللّہ تعالی جمالی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!