قاہرہ: مصری ماڈل اور رقاصہ سلمیٰ الشیمی کو قاہرہ سے باہر آثار قدیمہ اہرام زوسر پر غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کروانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماڈل سلمیٰ الشیمی کو آثار قدیمہ کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ماڈل قاہرہ سے باہر آثار قدیمہ کے ایک زون اہرام ڈجوسر میں فرعونی طرز کا لباس پہن کر بولڈ فوٹو شوٹ کروا رہی تھیں جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر اور ماڈل دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مصری سیاحتی عہدیداروں کی جانب سے ماڈل کے فوٹو شوٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے ناگوار عمل قرار دیا گیا ہے تاہم ماڈل اور ان کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے معاوضہ کی صورت ملکی آثار قدیمہ پر پیشگی اجازت کے بغیر بھی فوٹو شوٹ کیا جا سکتا ہے۔
