پی ڈی ایم جلسوں کو بزورطاقت روکنا اب حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ، میر غلام حسین بلوچ

پی ڈی ایم جلسوں کو بزورطاقت روکنا اب حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ، میر غلام حسین بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے سابق رکن حاجی میر غلام حسین بلوچ نے کہا ھیکہ پی ڈی ایم کے قائدین و کارکنوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور جلسوں کو روکنا حکومت وقت کی ناکامی ہے حکومت پی ڈی ایم سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر عوامی آواز کو دبانہ چاہتی ہے لیکن ملک کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ سڑکوں پر ہے جو حکومت کے خلاف واضع عوامی مینڈیٹ ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں کہا تھا کہ میرے خلاف ایک درجن لوگ نکل گئے میں اقتدار چھوڑو دونگا مگر آج ہر جلسے میں لاکھوں افراد موجود ہوتے ہیں لیکن حکمرانوں نے خود کو گنگے اور بہرے کرکے اپنے کی ہوئی بات سے راہ فرار اختیار کرکے جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہے مہنگائی اور بےروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ان حالات میں عوام کو سڑکوں پر احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں حاجی میر غلام حسین بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم ملکی جماعتوں کا مضبوط اتحاد ہے جو حکمرانوں کو لے ڈوبے گی انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قائد تحریک سردار اخترجان مینگل نے پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہو کر اپوزیشن کو تحریک میں مزید جان ڈال ہے سرداراخترجان مینگل کے موقف سے حکمران پریشانی کا شکار ہیں حاجی میر غلام حسین بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سالوں میں جو بویا اب وہی کاٹ رہے ہیں پی ڈی ایم جلسوں کو بزورطاقت اور ریاستی مشنری سے روکنا اب حکمرانوں کے بس کی بات نہیں حکومت عوامی رائے کا احترام کرکےمستعفی ہو کر جلد صاف شفاف انتخابات کا اعلان کرکے ملک کے عوام کی جان چھڑا دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!