اپوزیشن استعفے دے قبول کرینگے ‘ مراد سعید کا اعلان

اپوزیشن استعفے دے قبول کرینگے ‘ مراد سعید کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مرادسعید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے،اپوزیشن کو کورونا سے کوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے ،اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں ،کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس حدتک جھوٹ بولتے ہیں گزشتہ روز انٹرویو ہی دیکھ لیں، نوازشریف، دونوں بیٹے،اسحاق ڈار، شہبازشریف کا داماد فرار ہیں، اسحاق ڈارنے بھی مریم نوازکی طرح کہا لندن کیاپاکستان میں جائیدادنہیں، کیلیبری والی وہی خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن کیاپاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔مراد سعید نے کہا کہ بی بی سی کو انٹرویو کے دور ان اسحا ق ڈار کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ لوگ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں عوام پی ڈی ایم کیساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلاو¿ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، بلاول ہاو¿س تقریب میں کورونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!