رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ کے بے نامی اثاثوں ،  پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت16 افراد کے خلاف الگ الگ ریفرنسز دائر

رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ کے بے نامی اثاثوں ، پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت16 افراد کے خلاف الگ الگ ریفرنسز دائر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگا لیا،پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں59 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر نیب نے سابق وزیر صحت ،پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ ڈائریکٹر ، فرم کنسلٹنٹ سمیت16 افراد کے خلاف الگ الگ ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کردیئے ۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ سابق وزیر صحت نے اپنے بھائیوں، رشتہ داروں کے نام پر بے نامی اکاونٹس بنا کر بھاری رقم جمع کی۔نیب بلوچستان کو سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے خلاف ملنے والی شکایت کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق صوبائی وزیر نے وزارت کے دوران اپنے بھائیوں رشتہ داروں اور وزارت کے ملازم کو بے نامی دار بناتے ہوئے انکے نام پر بینک اکاونٹس بنائے جہاں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے، جن رشتہ داروں کے نام پر اکاونٹس بنائے گئے وہ معمولی سرکاری ملازم تھے اور ان رقوم کی منتقلی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے،سابق صوبائی وزیر نے اس دوران قیمتی اور پرتعیش گاڑیاں اور قیمتی زیورات بھی خریدے۔ نیب کی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔قومی ا حتساب بیورو بلوچستان نے پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ میں 59 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان ، شیر زمان، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹر کشن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کو ئٹہ میں دائر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کو پٹ فیڈر کینال ا یکسٹینشن پروجیکٹ کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شیر زمان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ محمد فاروق ، ٹھیکدار عبدالغفار و دیگر کی ملی بھگت مختلف منصوبوں کیلئے مختص فنڈز من پسند ٹھیکیدار کو منتقل کرتے ہوئے اضافی ادائیگیاں کی گئیں جس سے قومی خزانے کو59 کروڑ روپے سے ذا ئد کا نقصان پہنچا۔نیب نے تحقیقات مکمل کرکے پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی بلوچستان ، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسٹرکثن فرم کے کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار سمیت 16افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!