لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگودھا سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری حامد حمید نے پارٹی قیادت کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرادیا۔ چوہدری حامد حمید قومی اسمبلی کے حلقے این اے 90 سرگودھا 3 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری حامد حمید کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں اور انہوں نے اپنے قائد کے اشارے پر استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔ سرگودھا میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر منتخب لوگ غیر جمہوری طریقے سے حکومت چلارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت کی جانب سے تمام منتخب نمائندوں سے استعفے طلب کیے جانے پر سب سے پہلے انہوں نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر جمع کرادیا ہے۔
