تربت :آئی جی ایف سی ساوتھ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر علاقہ کے دیگر قبائلی رہنماوں کے علاوہ سیکورٹی فورسزکے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے رکن اسمبلی لالہ رشید نے آئی جی ایف سی ساوتھ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی بلوچستان بلخصوص مکران میں امن وامان کی صورتحال سمیت علاقہ کی ترقی میں کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہماری سیکورٹی فورسز نے امن کو قائم کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن پر ہم اپنے شہدا کو خراج عقدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا صوبہ آج اپنے سیکورٹی فورسز کے شہداءکی قربانیوں کے باعث ترقی کی راہ پر گامزن ہے صوبے کے عوام اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پسماندہ بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کے عوام کے مقابلے میں نہ آئیں ۔






